پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کا شوہر کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر کی فرمائش اہلیہ سارہ خان نے رد کر دی
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
