Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان، سری دیوی کیساتھ کام کرنے پر خوفزدہ تھے؟ وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان باصلاحیت اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے ساتھ فلم کرنے سے گھبراتے تھے، جس کی وجہ انہوں نے کود ہی بتا دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے پر خوف زدہ تھے اور انہیں ڈر تھا کہ اداکارہ کی وجہ سے ان کا کردار گھٹ جائے گا اسی لئے انہوں نے بعد کی فلموں میں سری دیوی کے ساتھ کام نہیں کیا۔

واضح رہےکہ سلمان خان نے  سری دیوی کی ساتھ فلم ’چندرا مکھی‘ اور ’چاند کا ٹکڑا‘ میں  کام کیا تھا اور دونوں فلمیں کمرشل طور پر کامیاب ہوئی تھیں۔

واضح رہےکہ سلمان خان اپنی اگلی فلم ’ٹائیگر 3 ‘ میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ ’کسی کا بھائی اور کسی کی جان‘ بھی عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے 2 دن میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل

 

 

متعلقہ خبریں