Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے نامور اداکار 6 ماہ سے واجبات کے منتظر

بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے نامور اداکار شیلیش لودھا 6 ماہ سے اپنے واجبات کے منتظر ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 برس تک شو کا حصہ رہنے والے شیلیش لودھا گزشتہ برس اپریل میں اچانک اس شو سے الگ ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شو کے منتظمین نے ان کے ایک برس سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کی، ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ رقم 6 فیگر ہے۔

شیلیش لودھا صبر و استقامت کے ساتھ ایک برس تک رقم کی ادائیگی کے منتظر رہے لیکن شو کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بالآخر تنگ آکر ان کی منتظمین سے اس حوالے سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خاموشی سے شو چھوڑ دیا۔

جب اُن سے شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے ایکشعر کے ذریعے جواب دیا۔

’کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، یوں ہی کوئی بے وفا نہیں ہوتا‘

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version