پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبور علی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی خوشگوار موڈ میں شوہر کے ساتھ تصاویر کیلئے پوز دے رہی ہیں۔
تصاویر دیکھیں:
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: صبور علی کا برائیڈل شوٹ مداحو ں کو بھا گیا
View this post on Instagram
مزید تصاویر دیکھیں:

View this post on Instagram
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے اداکارہ کی خوب تعریف کی تو کسی نے انہیں لباس کے چناؤ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ صبور علی نے ڈرامہ سیرل ’پری زاد‘، فطرت‘، ’گل و گلزار‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔















