پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اورنج رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں، اداکارہ مایا علی
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
View this post on Instagram















