پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اریج فاطمہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے دوسرے بیٹے یحییٰ علی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔
اریج فاطمہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اریج فاطمہ نے 2017 میں کینیڈین ڈاکٹر عزیر علی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا پہلا نکاح 2014 میں بزنس مین فراز خان سے ہوا تھا جو جلد ہی ختم ہو گیا تھا۔
اس سے قبل ایک اور بیٹا عیسیٰ علی ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ اریج فاطمہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں جبکہ اداکاری کے سلسلے میں وہ پاکستان آتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram















