Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان کے معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ نسرین بی بی کا 60 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میری امی جان چلی گئی ہیں۔

  قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شامی کی والدہ گزشتہ 2 برس سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء مسجد محمدیہ رضویہ گرین ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحومہ نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے بھی یوٹیوبر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں