Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنت مرزا اور عمر بٹ کے درمیان علیحدگی ہو گئی

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کے منگیتر عمر بٹ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللّٰہ اسے نصیب کرے۔

یہ بھی پڑھیں؛ نامناسب لباس کا چناؤ؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا تنقید کی زد میں آگئیں

اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

شیئر کی گئی ویڈیو میں جنت مرزا بھارت کے مشہور گانے تیری میری پر لیپسنگ کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں