Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ یامی گوتم ’کرائم رپورٹر‘ بن گئیں

بالی ووڈ کی ورسٹائل اور خوبرو اداکارہ یامی گوتم ’کرائم رپورٹر‘ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یامی گوتم اپنی  نئی فلم ’لوسٹ‘ میں کرائم رپورٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں ، جس کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار انیردھا چوہدری ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی شامل ہیں۔

لوسٹ کا ٹریلر دیکھیں:

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہیں جو ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یامی گوتم کا بالی ووڈ سے متعلق اہم انکشاف

’لوسٹ‘ کو شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول، اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نمائش کیلئے پیش کیا جاچکا ہے، جہاں اسے کافی پذیرائی ملی۔

 

Exit mobile version