بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین پروگرام ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے نامور اداکار شیلیش لودھا نے الزام لگایا تھاکہ وہ 6 ماہ سے اپنے واجبات کے منتظر ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 برس تک شو کا حصہ رہنے والے شیلیش لودھا گزشتہ برس اپریل میں اچانک اس شو سے الگ ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شو کے منتظمین نے ان کے ایک برس سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کی، ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ رقم 6 فیگر ہے۔
ان الزامات پر شو’ تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی پروڈکشن ٹیم نے شیلیش لودھا (تارک مہتا) کے معاوضے کے بقایاجات نہ ملنے سے متعلق الزام پر ردعمل دیا ہے۔

شو کے پروجیکٹ ہیڈ سہیل رحمانی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ شیلیش لودھا نے شو سے الگ ہونے یا اسے چھوڑنے سے متعلق طریقہ کار پورا نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان کے بقایاجات اب تک رکے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے شیلیش لودھا سے کئی بار رابطہ کرکے انہیں یاد دہانی کروائی کے وہ دستاویزات کی تکمیل کریں مگر انہوں نے منع کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سے کئی بار رابطہ کرکے کہا گیا کہ تمام ڈاکومنٹس پر سائن کرکے اپنے رکے ہوئے بقایاجات وصول کرلیں لیکن شیلیش لودھا نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سہیل رحمانی کے مطابق جب آپ کسی کمپنی یا شو کو چھوڑ کر جاتے ہیں تو ہمیشہ ایسا کرنے کے لیے جو طریقہ کار ہوتا ہے اسے مکمل کرنا ہوتا ہے۔ سارے فنکاروں، اسٹاف یا ٹیکنیشنز کو ان فارمالیٹیز کو پورا کرنا ضروری ہے۔















