بھارت کے معروف اداکار سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ کام کرنے کی تیاری شروع کر دی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’دبنگ خان‘ اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو ایک فلم کی پیشکش کی ہے جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنانے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماضی میں گزرے مشکل دنوں کو یاد کر کے بہت جلدی رو جاتا ہوں، عامر خان
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عامر خان فلم ڈائریکٹر آر ایس پرسنا کے ساتھ گزشتہ کچھ ماہ سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس میں کردار کے لیے سلمان خان بالکل فٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سلمان خان، سری دیوی کیساتھ کام کرنے پر خوفزدہ تھے؟ وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ 1994ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
