پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی لکھی گئی فلم میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سجل علی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹر شیکر کپور نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ “سجل علی کو فلم میں کاسٹ کرنے کی سفارش کی گئی تھی”۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ “جب سجل علی آڈیشن دینے کے لئے آئیں تو اُن کی آنکھوں میں بہت معصومیت اور گہرائی تھی”۔
ان کا کہنا تھا کہ “ظاہر ہے وہ بہت خوبصورت ہیں، جب بھی وہ اسکرین پر آتی ہیں تو ہم اُسے سنتے اور دیکھتے ہیں”۔
View this post on Instagram
ڈائریکٹر نے کہا کہ “سجل کی کارکردگی میں طاقت ہے”۔
شیکر کپور نے بتایا کہ “میں نے سجل سے کہا کہ ہم آپ سے ایک چیز چاہتے ہیں کہ آپ اپنے آپ کو کمزور نہ بنائیں، اپنے آپ کو مضبوط دکھائیں، آپ نرم مزاج اور شرمیلی ہیں، اگر آپ ہمیں دکھائیں کہ آپ میں طاقت ہے تو وہ فلم کو آسانی سے مل جائے گی”۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی تحریر کردہ فلم ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں متوقع ریلیز کی وجہ سے دھوم مچا رہی ہے۔
View this post on Instagram
فلم کی پروڈیوسر اور تحریر جمائما گولڈ اسمتھ نے کی ہے اور اسے بھارتی ہدایت کار شیکر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
View this post on Instagram















