پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا جاوید کو بولڈ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے دیکھنے کے بعد وہ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ کپڑے تو اچھے پہن لیتیں، آپ سے ایسی توقع نہیں تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: نامور کلاتھنگ برانڈ نے ثنا جاوید کو اپنی تشہیری مہم سے الگ کردیا
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ کیا یہ آپ ہیں؟ آپ تو میری پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے اپنی پسند بدل لینی چاہیے‘۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں ثنا جاوید کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کا ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ؟
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ثنا جاوید سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram















