پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو ’ کو ایکٹر ‘ کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ اب تک کے سب سے مہربان، ذہین اور سب سے پیارے ساتھی اداکار کے ساتھ‘۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ماورہ حسین کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کے روپ میں دیکھ کر دلہا نہ رویا تو شادی نہیں کروں گی، اداکارہ ماورا حسین
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
