Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما”

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا جی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا جی نے ماہرہ خان اور ریما خان کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سب کے لیے اچھا سوچتی ہوں چاہے وہ ماہرہ ہو یا ریما، ہماری سوچ میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہماری آپس میں کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی بہن اور میرا جی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام لڑائیاں اور رنجشیں عوام کے لیے ہوتی ہیں، ان میں بہت کچھ ہوتا ہے، ہمارے بارے میں قیاس آرائیوں کا وقت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

میرا جی نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کے پاس مشہور شخصیات کے بارے میں ٹرولنگ اور بُرے تبصروں کے لیے کافی وقت ہوتا ہے جو ہمیں پسند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جی آج کل کونسی نئی زبان سیکھ رہی ہیں؟ اداکارہ کا نیا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا جی کا مزید کہنا تھا کہ ہاں اگر آپ کام کی بات کریں تو میرا کوئی دوست نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

یہ بھی پڑھیں: میرا جی سر عام پھانسی پر چڑھنے کے لئے تیار ؟ وجہ سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں