شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان نے اپنی ویب سیریز سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان ابھی تک اپنی ویب سیریز کسی بھی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو فروخت نہیں کریں گے ، جب تک کہ اس کی شوٹنگ مکمل نہ ہوجائے۔
شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اپنے کام کے دوران کسی بھی قسم کی مقررہ ڈیڈ لائنز کا دباؤ ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتے، اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ سیریز کو اپنے طریقے سے بنانا چاہتے ہیں اور اپنے کام کرنے کے طریقے میں کسی اسٹریمنگ سروس کی مداخلت نہیں چاہتے۔
View this post on Instagram
آریان خان کی سیریز خریدنے کے لیے تقریباً ہر بڑا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ان کا تعاقب کر رہا ہے وہ بھی یہ بات باخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کی نامکمل سیریز کی اتنی ڈیمانڈ کیوں ہے جبکہ یہ ان کے کیریئر کا سب سے پہلا پراجیکٹ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
View this post on Instagram
ذرائع نے مزید بتایا کہ آریان خان انڈسٹری میں اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کوئی خصوصی توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتے بلکہ وہ خود اپنی محنت سے اپنا نام بنانا کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہےکہ اس حوالے سے آریان خان نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور مصنف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram















