پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی بھتیجی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی اپنی بھتیجی کی سالگرہ فیملی کے ہمراہ منا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں، اداکارہ مایا علی
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
