Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنت مرزا نے عمر بٹ پر سنگین الزامات لگادیئے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمر بٹ سے علیحدگی کے بعد ان پر سنگین الزامات لگا دیئے ہیں۔

حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر بٹ نے ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا تھا کہ وہ ہے، ہر وہ چیز جس کے بارے میں میں نے سوچا کہ ہم تعمیر کر رہے ہیں، ہر وہ چیز جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا، سب کچھ چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ نامناسب لباس کا چناؤ؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا تنقید کی زد میں آگئیں

انہوں نے لکھا کہ عمر بٹ نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ گھر کی خواتین کی بجائے دوسری عورتوں سے ملنے والی توجہ سے متاثر ہو گیا تھا۔

جنت مرزا نے کہا کہ میں نے عمر کے رویے میں تبدیلیاں دیکھی تھیں لیکن میں نے انہیں نظر انداز کیا کیونکہ میں یہ نہیں مان سکتی تھی کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکہ دے گا۔

  ٹک ٹاکر نے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے کسی کی بات نہیں مانی لیکن اب میں اپنے جذبات کو اور اس پریشانی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی۔

بعدازاں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

شیئر کی گئی تصاویر میں جنت مرزا کو مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے عمر بٹ کا نام لیے بغیر ان کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ ایک اچھی عورت آپ کے ساتھ رہے گی چاہے آپ کتنا ہی جھوٹ بولیں، دھوکہ دیں یا چوری کریں، وہ عورت میں نہیں تمہاری ماں ہے۔

دوسری جانب  ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے جنت مرزا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل

انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب میں اور جنت مرزا ایک ساتھ نہیں ہیں اور یہ فیصلہ ہم دونوں نے مل کر کیا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے اور باقی جو جس کے حق میں بہتر ہو گا اللّٰہ اسے نصیب کرے۔

متعلقہ خبریں