Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“ٹائی ٹینک” فلم کے ڈائریکٹر کا 25 سال بعد فلم سے متعلق اہم انکشاف

ٹائی ٹینک فلم کے ڈائریکٹر نے 25 سال بعد فلم سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک میں ہیروئین (کیٹ ونسلیٹ) ایک لکڑی کے تختے پر چڑھ کر بچ جاتی ہے جبکہ ہیرو (لیونارڈو ڈی کیپریو) اس تختے کو پکڑ کر برفیلے پانی میں تیرتے ہوئے ہلاک ہوجاتا ہے۔

فلم کو اب 25 سال مکمل ہوگئے ہیں مگر اب بھی لوگوں کی جانب سے یہ سوال سامنے آتا ہے کہ جب روز (ہیروئین) کو بچایا جاسکتا تھا تو جیک (ہیرو) کو اس تختے پر جگہ دے کر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا۔

Did Jack really have to die to save Rose at the end of Titanic? | Movies |  The Guardian

اسی سوال سے متعلق فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ ٹائی ٹینک کے اختتام پر دکھائے جانے والے تختے میں 2 افراد چڑھ کر زندہ نہیں بچ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے خاتون نے 2 کروڑ روپے خرچ کر دیے

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سائنسی تحقیق اس لیے کی تاکہ اس بحث کا خاتمہ ہوسکے، ہم نے ایک ماہر کے ساتھ باقاعدہ فرانزک تجزیہ کیا اور اس بارے میں ہم فروری 2023 میں کچھ خاص ریلیز کرنے والے ہیں۔

Did Rose kill Jack by not sharing raft in 'Titanic'?

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تجزیے کے لیے 2 افراد کی خدمات حاصل کیں جن کا جسمانی حجم کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو جیسا تھا اور ان کے جسم میں متعدد سنسرز نصب کیے گئے۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے برفانی پانی میں متعدد طریقوں کی آزمائش کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ دونوں تختے پر زندہ رہ سکتے تھے یا نہیں، نتائج سے واضح ہوا کہ صرف ایک ہی زندہ بچ سکتا تھا۔

Could Both Jack And Rose Fit On The Raft/Door After Titanic Sunk?

یہ بھی پڑھیں:  110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائیٹینک کی گھڑی نیلام؛ رقم جان کر حیران ہوجائیں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیک کو مرنے کی ضرورت تھی، یہ فلم محبت اور قربانی کے گرد گھومتی تھی اور محبت کا پیمانہ قربانی تھی۔

متعلقہ خبریں