Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت کی جانب سے اداکار نواز الدین صدیقی کو قانونی نوٹس جاری

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کو عدالت نے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین کو اُن کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی بنیادی سہولتوں کی بندش کی شکایت پر نوٹس جاری کیا گیا۔

دو روز قبل عالیہ صدیقی کے وکیل نے ان کے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اداکار اور ان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ ہفتے ان کی موکل کو کھانا، بستر اور نہانے کے لئے باتھ روم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جس پر ممبئی کی اندھیری عدالت نے نواز الدین صدیقی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرونیسا صدیقی نے اپنی بہو کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ نواز الدین کی بیوی ہیں اور نہ ہی اس کا جائیداد میں کوئی حصہ ہے۔

جس پر عالیہ کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ عالیہ نواز الدین صدیقی کی قانونی طور پر بیوی ہیں جبکہ ان کی ساس نے جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا اور عالیہ کو اپنے ہی شوہر کے گھر میں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ لڑنے کا کوئی حق یا آزادی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ سے جڑے ان تمام مقدمات کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version