Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ تصویر مداحوں کو بھا گئی

بھارت کی معروف اداکارہ بپاشا باسو کی بیٹی کے ہمراہ تصویر مداحوں کو بھا گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ’ماں ہونا میری زندگی کی سب سے خوبصورت ذمے داری ہے‘۔

واضح رہے کہ بپاشا اور کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015 کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، اور اس جوڑی کے ہاں 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

Exit mobile version