بھارت کی معروف اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے ایک بار پھر معاملات سلجھا کر اداکارہ کو راضی کرلیا۔
گزشتہ دنوں شادی کی تصدیق کرنے کے بعد عادل نے پھر راکھی سے بے وفائی کی تھی ، جس پر اداکارہ نے میڈیا میں آکر کہاکہ عادل تم مجھے سیڑھی بنا کر آگے نہیں بڑھ سکتے۔
راکھی ساونت نے گزشتہ روز خوشخبری سناتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ’میرا عادل واپس آگیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ آج میرے چہرے پر پھر سے ایک خوشی کی لہر آچکی ہے، صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔
راکھی نے کہا کہ میرے اور عادل کے بیچ میں سب ٹھیک ہے، اب سب کچھ اچھا ہوگا، کچھ غلط نہیں ہوگا، میں اپنے عادل کو بدنام نہیں کروں گی، ہم دونوں مل کر بہت سارا کام کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
View this post on Instagram















