بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ کنگنا رناوت نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو ’خوبصورت جوڑی‘ قرار دیدیا۔
انسٹاگرام پر کنگنا رناوت کی جانب سے اس جوڑی کے لئے پیغام شیئر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جوڑا کتنا خوشگوار ہے، فلم انڈسٹری میں ہمیں حقیقی محبت شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے، دونوں ایک ساتھ جاذب نظر آتے ہیں۔

واضح رہےکہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔
ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے تقریباً 100 مہمان جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس پہنچ چکے ہیں جہاں ان کے آرام اور تفریح کا بھر پور خیال رکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف
View this post on Instagram















