پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں مایا علی کو مہرون رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
View this post on Instagram















