Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، اداکارہ مشال خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا کہ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، میں بے خوابی کا شکار تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

انہوں نے کہا کہ جب آپ کا وزن کم ہوتا ہے تو آپ کو جسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں بہت بیمار ہوگئی تھی، میں نے آٹھ ماہ کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشال خان کسی اداکار کو ڈیٹ کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی طاقت کے بل بوتے پر زندہ تھی، ایک دفعہ میں بے ہوش ہو گئی اور اس وقت میرا بلڈ پریشر 30/50 تھا اور میں کوما میں جا کر واپس آئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

مشال خان نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم کیسے لیکن ہاں، جب آپ کو کھانے کا عارضہ ہوتا ہے تو آپ کھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ آپ کو وزن بڑھنے کا خوف ہوتا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مشال خان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف پانی پی رہی تھی، لیکن ظاہر ہے کہ یہ خطرناک ہے اور لوگ اس مشق سے مر بھی جاتے ہیں لہٰذا ایسا نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

یہ بھی پڑھیں: مشال خان کا نیا دوست کون؟ اداکارہ نے تصاویر شئیر کردیں

متعلقہ خبریں