ہالی ووڈ اداکار جم کیری کا گھر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جس کی قیمت جان کر آپ پر سکتہ طاری ہو جائے گا۔
حال ہی میں وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جم کیری نے لاس اینجلس میں موجود اپنے گھر کو 28.9 ملین ڈالر کے عوض مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔
اس پراپرٹی کا اندرونی رقبہ 12704 مربع فٹ اور بیرونی رقبہ 2.01 ایکڑ ہے۔ اس اسٹیٹ میں ایک پانچ بیڈ روم کا مرکزی گھر شامل ہے۔ اس میں 5 بیڈروم اور 9 باتھ روم ہیں۔
اس حوالے سے ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جم کیری کا کہنا ہے کہ ’ یہ گھر ان کے انتہائی تخلیقی اور خوشحال 30 سالوں کا مقام ہے، انہیں ہر رات یہاں الو لوری سناتے تھے اور وہ ہر صبح پائن کے درخت کے نیچے جو کا پیالہ پیتے تھے‘۔
