Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بتادیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ سجل علی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں جس میں کسی قسم کا کوئی جادو ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

انہوں نے کہا کہ معروف اداکارہ سجل علی کے ساتھ میں نے صرف ایک ہی سیریل کیا ہے لیکن واقعی ان کے اندر کوئی جادو ہے۔

Faysal Qureshi and Sajal Ali's 'Meri Jaan' becomes 'Mera Yaar Mila Dey' - TV - HIP

فیصل قریشی کا شوبز ایوارڈ شوز سے متعلق اہم انکشاف

ایک انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی

ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کر کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ کا اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف

متعلقہ خبریں