پاکستان کی معروف ماڈل حرا بصیر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا بصیر نے کلیجی رنگ کی انتہائی غیرمناسب شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ کریم رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
حرا بصیر نے مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔
ماڈل حرا بصیر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے ان کے اس انداز کو بے شرمی قرار دیا۔




















