Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیاں؛ وینیو پر کروڑوں روپے خرچ

آج ہم آپکو بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے صرف وینیو پر ہی کروڑوں روپے خرچ کیے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے شادی کے لیے راجھستان کے سکس سینسز فورتھ بروارا کا انتخاب کیا تھا جس پر 4 کروڑ بھارتی روپے کا خرچہ آیا تھا۔

وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟ - ایکسپریس اردو

دیپیکا اور رنویر سنگھ

اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی اٹلی کے خوبصورت کوموکو محل میں ہوئی تھی اس محل کا ایک دن کا کرایہ 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کی جھلکیاں | DESIblitz

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی

اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہے جس کیلئے ویرات اور انوشکا نے اٹلی کے تسکنی ریجن کا انتخاب کیا۔

انتظار ختم: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کرلی - Sport - Dawn News

 ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کی شادی پر 100 کروڑ بھارتی روپوں کا خرچہ آیا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے شادی کے لیے جودھپور کے امید بھون ہوٹل کا انتخاب کیا جس کیلئے جوڑی نے 50 ملین ڈالر ادا کیے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 4 سال مکمل

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی

ایک رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی میں 6 کروڑ (19 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد کا خرچہ آیا جو سدھارتھ اور کیا راکی شادیوں کو بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل کرتا ہے۔

سدھارتھ اور کیارا کی شادی، تصاویر منظر عام پر آگئیں - Lifestyle - SAMAA

متعلقہ خبریں