Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فنکاروں کی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے، فیصل قریشی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فنکاروں کی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پاکستانی شوبز شخصیات کو بطور مہمان اس لیے نہیں بلاتے کیوںکہ اپنے ہی ملک میں شوبز شخصیات کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شوبز شخصیات کی عزت کی جاتی ہے جس وجہ سے انہیں دوسرے ممالک بھی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانی شناخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، ہم لوگ پورا دن فیس بک اور ٹوئٹر پر ہندوستتان کو گالیاں دیتے رہتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی تمام تقریبات میں وہاں کے ہی گانوں پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بھی بھارتی گانے چلائے جاتے ہیں اور جب 13 سال قبل انہوں نے اپنے پروگرام میں انڈین گانے نہ چلانے کا اعلان کیا تھا تو لوگوں ان پر طنز کی اور سوال کیا کہ وہ اپنا شو کیسے چلائیں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ اداکار نے بتادیا

ان کا کہنا تھا کہ حالت یہ ہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی چینل نے فون کر کے ان سے پوچھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نہیں ریلیز کی جا رہی تو اس پر اداکار کا کیا خیال ہے؟

فیصل قریشی نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی چینل کو جواب دیا کہ پہلے انہیں پٹھان کا مقدمہ لڑنے کا کمیشن دیا جائے تو وہ مذکورہ معاملے پر بات کریں گے ورنہ ان کا کیا کام؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا شوبز ایوارڈ شوز سے متعلق اہم انکشاف

متعلقہ خبریں