Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ مریم نفیس کے شوہر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دی کہ اُن کے شوہر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

مریم نفیس نے اسٹوری میں واقعے کی تفصیلات لکھیں اور بتایا کہ “ایک اذیت ناک رات گزر جانے کے بعد میں اس بات کو مزید اپنے اندر نہیں رکھ سکتی، میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا”۔

اسکرین شاٹ/مریم انسٹاگرام

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ “یہاں فکر مند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیاء نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا، یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے”۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، اداکارہ مریم نفیس

انہوں نے لکھا کہ “یہ شہر کتوں کے پاس جاچُکا ہے، لوگ ہر طرف اور ہر جگہ لٹ رہے ہیں، لوگوں کو ہولناک ٹریفک جام میں لوٹا جارہا ہے اور کوئی بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کر رہا، یہ سب بہت عام ہوچُکا ہے”۔

مریم نے لکھا “تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو”۔

ساتھ ہی اداکارہ نے شوہر کی خیریت بتائی اور لکھا کہ الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کا فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

متعلقہ خبریں