Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کیارا اڈوانی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اس ویڈیو کا آغاز کیارا ایڈوانی کی ہلکے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا پہنے اپنے کچھ قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انٹری سے ہوتا ہے۔

اور پھر جیسے ہی وہ سامنے اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کو دیکھتی ہیں تو مسکرا کر ڈانس کرنے لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو شادی پر کس کس نے مہنگے ترین تحفے دئیے؟ 

ویڈیو کے اختتام پر دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو مالائیں پہنائیں اور گلے لگایا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ اور کیارا کی ماہانہ آمدن کتنی ہے؟

متعلقہ خبریں