Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مایا علی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نجی زندگی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں، اداکارہ مایا علی

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھنے کی اجازت ہمارا مذہب دیتا ہے، مایا علی

متعلقہ خبریں