Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان کو نیلے رنگ کی گھڑی ہاتھ پر پہنے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اس گھڑی کی قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

You won't believe how much Shah Rukh Khan's luxurious blue watch costs | Bollywood - Hindustan Times

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈ Audemars Piguet کی ہے اور اس کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا ہو گیا

رپورٹ کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے ( 15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے مطابق شاہ رخ خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: “پٹھان” میں اداکاری سے قبل شاہ رخ خان کو کس بات کا خوف تھا؟ اداکار نے بتادیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

متعلقہ خبریں