Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ اشنا شاہ زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے پر برس پڑیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور بے باک اداکارہ اشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کیخلاف پھٹ پڑیں۔

توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپنے والے بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین نے کارٹون چھاپ کر ترک زلزلہ زدگان کا مذاق اڑایا تھا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ چارلی ہیبڈو ایک بدنام، نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔

https://twitter.com/ushnashah/status/1623617499194609665?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1623617499194609665%7Ctwgr%5E234515a2cc0b90b6a7a0f2606115a61fca3d1e40%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30315966

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ اپنی شادی کا لباس دیکھ کر جزباتی ہوگئیں

اداکارہ نے کہا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version