Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

حال ہی میں بھارت کے شہر میسور کی رہائشی ایرانی طالبہ نے راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی ماں کو قتل کیا گیا؟ اداکارہ نے بڑا الزام عائد کردیا

ایرانی طالبہ کا کہنا ہے کہ ’ مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں اس کی دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کا جھانسہ دے کر 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب اس نے عادل سے شادی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا‘۔

ایرانی لڑکی کا کہنا ہے کہ ’ شادی سے انکار کرنے کے بعد عادل نے نازیبا  تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ معروف اداکارہ راکھی ساونت کا شوہر گرفتار

دوسری جانب پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Exit mobile version