بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ، جنھیں انہوں نے ویلنٹائن ڈے پر گانے کی شکل میں ایک تحفہ دیدیا۔
بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنے آنے والی نئی فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان ’کا نیا رومانوی گانا ’ نیّو لگدا دل‘ سوشل میدیا پر ریلیز کر دیا۔
سپر اسٹار نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں پنجابی میں لکھا کہ نیّو لگدا دل ؟ تو سنو نیّو لگدا دل ۔
’ کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا نیا گانا دیکھیں:
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ” کسی کا بھائی کسی کی جان” میں جگپتی بابو، وینکٹیش دگوبتی، شہناز گل، پلک تیواری، راگھو جوئیل اور سدھارتھ نگم بھی شامل ہیں۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی یہ فلم رواں سال 21 اپریل کو عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
