Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان کے ولیمے میں حارث رؤف کی بیوی نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا تھا؟ قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے میں کرکٹر حارث رؤف کی بیوی نے کتنا مہنگا جوڑا پہنا تھا۔

شاداب خان کی شادی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی، شادی میں مشہور شخصیات اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شاداب خان کے ولیمے کی تقریب میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے بھی نظر آئے اور سب نے ایک ساتھ گروپ سیلفیاں بھی بنائیں۔

وہیں حارث رؤف کی بیگم مزنیٰ کی بڑی تعریفیں ہوئیں اور ان کا پہنا ہوا جوڑا بھی سب کو خوب پسند آیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا

مزنیٰ نے مشہور ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا جوڑا پہن رکھا تھا جس کو آج سے دو سال قبل عائزہ خان نے ماڈلنگ شوٹ کے لیے پہنا تھا۔

اس جوڑے کی قیمت 70 ہزار روپے کے قریب تھی جبکہ اب یہ جوڑا آن ڈیمانڈ تیار کروایا جا سکتا ہے۔

اس جوڑے کا رنگ شوخ میرون ہے اور یہ فراق نما پشواس ہے جس پر باریک اور موٹے کلا بتھو کے دھاگے کی کڑھائی کر رکھی ہے اور دامن پر سلک گولڈن رنگ کا کپڑا ڈیزائن کے طور پر گول گھیری میں لگایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کی بارات اور ولیمے کا جوڑا کس مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا؟ قیمت جانیں

متعلقہ خبریں