پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ پنجابی فلمیں اب بچوں کی فلمیں ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے، جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھر فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟
یہ بھی پڑھیں: شان شاہد کے لئے سب سے اہم کیا؟ اداکار نے بتادیا
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے، لاک ڈاؤن میں ہم سے دن نہیں گنے جا رہے تھے تو کشمیر کی حالت کیا ہو گی؟ آزادی حاصل کرنا ہر ایک کا حق ہے۔
View this post on Instagram
اداکار شان شاہد نے مزید کہا کہ عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شان شاہد نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ اداکار نے بتادیا















