Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ صنم سعید بے سہارا بچے کو گود لینے کی خواہشمند

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میں کسی بے سہارا بچے کو گود لینے کی خواہشمند ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں، البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

انہوں نے کہا کہ لوگ ہر وقت دوسرے افراد کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پورا پاکستان بالی ووڈ دیکھ کر بڑا ہوا، اداکارہ صنم سعید

ان کا کہنا تھا کہ جب میری والدہ بیمار ہوئیں تب بھی لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں جبکہ ان کی طلاق اور رشتے ٹوٹنے سے متعلق بھی لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

صنم سعید نے کہا کہ لوگوں کو اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ ان کے لیے فائدہ مند ہو، کسی کی شادی، طلاق اور دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ مگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم سعید کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ لوگ میری طلاق کے بعد دوسری شادی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

معروف اداکارہ صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لوں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لئے صنم سعید وائٹننگ انجیکشن لگوانے کے لئے تیار

متعلقہ خبریں