پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی نئی فلم ’بے بی لیشیس‘ کے گانے کی ہے جس میں اداکارہ سائرہ یوسف کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدف کو اپنی بیٹی سائرہ کے گھر بھیجنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، شہروز سبزواری
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں سائرہ یوسف کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اداکارہ سائرہ یوسف نے خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram















