Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لوگ مجھے والد کے مقام کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، زاویار نعمان  

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار زاویار نعمان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے میرے والد نعمان اعجاز کے مقام کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار زاویار نعمان نے بتایا کہ انڈسٹری میں مجھے اپنے والد کے نام کی وجہ سے 2 سے 3 پراجیکٹس مل سکتے ہیں لیکن لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں اور میرے کام کو پسند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عام طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ میں کم عمری سے ہی اداکاری سیکھ رہا ہوں گے کیونکہ میں نعمان اعجاز کا بیٹا ہوں لیکن میرے والد نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا اور میرا بچپن بہت عام تھا۔

واضح رہے کہ زاویار نعمان اعجاز مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version