بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے یہ بات ایک بار پھر ثابت کر دی کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کے کنگ خان ہیں۔
فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد کنگ خان آج کل ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
دودہائیوں سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان جوکہ آج کروڑوں روپے کماتے ہیں، نے پہلا معاوضہ کتنے روپے لیا، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے ہیرو شاہ رخ خان کی پہلی کمائی 100 روپے سے بھی کم یعنی صرف 50 روپے تھی۔
صرف 50 روپے کا معاوضہ انہوں نے پنکج اداس کے کنسرٹ میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام (لوگوں کو سیٹ پر بٹھانے کا کام ) کرکے کمائی تھی۔
اس پہلی محنت کی کمائی سے کنگ خان نا صرف بے حد خوش تھے بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے پہلی مرتبہ آگرہ جاکر تاج محل کی سیربھی کی۔
آج وہ ایک ایسے سپر اسٹار ہیں جو انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، ان کی نہ صرف بھارت بلکہ لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان، جنہیں انسٹاگرام پر 36 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں، انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کے 80 لاکھ سے 1 کروڑ تک بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔
واضح رہےکہ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے کیرئیر کی شروعات کی تھی۔انہیں انڈسٹری میں پہچان بنانے کے لیے آغا ز میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
