Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیضان شیخ نے ماہم عامر کو کیسے پرپوز کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیضان شیخ نے اداکارہ ماہم عامر کو پرپوز کرنے کے حوالے سے بتادیا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ ماہم عامر میری چھوٹی بہن کی شادی میں بہت آگے رہیں اور انہوں نے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ بھی ماہم کو بہت پسند کرتی تھیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہیں ماہم کیسی لگتی ہے؟ ایسا کرو کہ تم اس سے شادی کر لو۔

فیضان شیخ نے بتایا کہ میں نے اپنی ماں سے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ میرے اس سوال کے بعد میری ماں نے ماہم سے بات کی کیونکہ ظاہر ہے وہ جانتی تھیں کہ میں ماہم سے محبت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں ماہم کے ساتھ ڈرائیو پر جا رہی تھا، میں نے اُس سے پوچھا کہ چلو شادی کر لیتے ہیں، جس پر ماہم عامر نے کہا ہاں ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ فیضان شیخ اور ماہم عامر نے اگست 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے چند ڈراموں اور دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

متعلقہ خبریں