Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار نے خودکشی کرلی

امریکی گلوکار کائل جیکبز نے 49 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کائل جیکبز مشہور ٹی وی شخصیت اور گلوکارہ کیلی پکلر کے شوہر تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کائل جیکبز امریکی شہر نیش ول میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے معروف نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی

گلوکار کائل جیکبز کی اہلیہ کیلی پکلر نے پولیس کو بیان دیا کہ سو کے اٹھنے کے کچھ دیر بعد شوہر کو گھر میں نہ پاکر میں نے انہیں ڈھونڈنا شروع کیا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے اوپر کی منزل پر کمرے کا دروازہ نہ کھولے جانے پر پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کی خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version