پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ انعم فیاض نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے اسلام کے لئے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
انعم فیاض کی انسٹا گرام پوسٹ کو شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے سراہا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد کامیاب پروجیکٹ بنائے۔
انعم فیاض شادی اور ایک بچے کی ماں بننے کے بعد بھی وہ شوبز انڈسٹری سے منسلک رہیں۔
















