پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے”۔
اداکارہ نے لکھا کہ “صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں”۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں خود کو لڑکا سمجھتی تھی، زرنش خان
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
















