پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنی فلم کے پریمیئر میں پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے منفرد نیل آرٹ کروایا جوکہ کافی وائرل ہو گیا ہے
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم “What’s Love Got to Do with It” کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم کی کاسٹ اداکارہ سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما سب سے منفرد نظر آ رہی تھیں انہوں نے پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھااور اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیل آرٹ کے ذریعے اپنے ناخنوں پر بھی پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بنایا ہوا تھا ۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی سبز رنگ کے لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نہایت خوشگوار موڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ناخنوں پر بنایا گیا پاکستانی پرچم کا نیل آرٹ سب کو دکھا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ ہیں ،جو اپنے دونوں بچوں سلیمان، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ہمراہ آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ جمائما بھی راحت فتح علی خان کی موسیقی کی دیوانی ہوگئیں















