Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بگ باس 16 کے فاتح نے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کے فاتح الطاف المعروف ایم سی اسٹین نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ایم سی اسٹین نے حال ہی میں صرف 10 منٹ اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو انسٹا سیشن میں بات چیت کی اور ان کے انسٹا سیشن کو 541,000 ویوز ملے۔

ایم سی اسٹین نے اپنے اس لائیو انسٹا سیشن میں نہ صرف اپنے ساتھی ممبرز بلکہ شاہ رخ خان کے لائیو انسٹا سیشن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا جوکہ 255,000 ویوز کا تھا۔

بگ باس 16 کے فاتح ’ایم سی اسٹین‘ کون ہیں؟

لائیو انسٹا سیشن میں یہ ریکارڈ بنانے کے بعد اب وہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹاپ 10 انسٹا گرام لائیو اسٹریمز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں جس میں نکی منہاج، ڈریک، کرسٹیانو رونالڈو، بی ٹی ایس کے جنگ کوک اور وی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

 

 

متعلقہ خبریں