بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ بھی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے،ان کی ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔
امریکی ریاست یوٹاہ کے سالٹ لیک سٹی میں “این بی اے “کی جانب سے” آل سٹار سیلیبریٹی گیمز” کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے کئی معروف شخصیات نے حصہ لیا اور باسکٹ بال کا کھیل پیش کیا۔
اس موقع پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو خوب سراہا اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔
سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کے ساتھ ملالہ کے شوہر عصر ملک بھی موجود ہیں۔
















